پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی رہنماﺅں کا حکومت پر طنز

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی رہنماﺅں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا، جس کا زریں قول ہے کہ سکون تو قبر میں ملے گا،

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں بتائیں، انہوں نے لکھا کہ پیٹرول 10.49روپے مہنگا ہوکر 137.79فی لیٹر ہوگیا، ڈیزل 12.44روپے مہنگا 134.48فی لیٹر ہوگیا،

مٹی کا تیل 10.95روپے مہنگا 110.26فی لیٹر ہوگیا،انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا، جس کا زریں قول ہے کہ سکون تو قبر میں ملے گا،دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ روک سکو تو روک لو مہنگائی آئی رے، یہ پی ٹی آئی ہے۔