ولادیمیر پیوٹن 28

پیوٹن کی مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر قبضے کی دھمکی

ماسکو ( رپورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی دیدی۔

روسی وزارت دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے واضح کردیا کہ وہ یوکرین سے علاقوں کی حوالگی کے مطالبے پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں، چاہے امریکا اور یورپی ممالک امن معاہدے کے لیے دبا ہی کیوں نہ بڑھا دیں۔پیوٹن نے یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو روس طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس سفارتی ذرائع سے تنازع کے بنیادی اسباب ختم کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر یوکرین اور اس کے غیر ملکی حمایتی سنجیدہ مذاکرات سے انکار کرتے رہے تو روس اپنے تاریخی علاقوں کو طاقت سے آزاد کرائے گا۔پیوٹن نے ان علاقوں کا حوالہ دیا جنہیں روس یوکرین سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جو اس وقت جاری امن مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں