ماسکو(ر پورٹنگ آن لائن)روس نے پیوٹن بائیڈن گفتگو کے بعد امریکی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے امریکی میڈیا پر چلنے والے بیانات کو ہیجان انگیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہیں معلوم روسی فیصلوں سے متعلق میڈیا کو غلط معلومات کیوں دی جا رہی ہیں؟ ہیجان انگیزی کا عالم یہ ہے کہ امریکیوں نے روسی حملے کی تاریخ بھی جاری کر دی ۔
روسی حکام کے مطابق پیوٹن بائیڈن بات چیت متوازن رہی، دونوں صدور کا رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔پیوٹن نے بائیڈن سے شکوہ کیا کہ مغرب یوکرین کو مسلح کر رہا ہے، نیٹو افواج کو مشرقی یورپ تک توسیع نہ دی جائے۔بات چیت کے دوران واشنگٹن نے ماسکو سے تخفیف اسلحہ کے نئے یورپی معاہدے کی پیشکش بھی کی۔