پیر نور الحق قادری

پیغام پاکستان کا بیانیہ ملکی مستقبل کے لیے بہت اہم ہے،پیر نور الحق قادری

اسلام آ باد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کا بیانیہ سب سے موثر ہے پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے پاکستان میں مساجد ،مدرسہ اور خانقاہوں کو آزادی دنیا میں کہیں ایسی آزادی نہیں ہے ملک کے خلاف فتنے اور سازشیں ناکام ہوئیں اس کا سہرا افواج پاکستان کو جاتا ہے جولوگ افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہیں وہ مودی اور تل ابیب کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلامی یونیورسٹی میں پیغام پاکستان قومی منعقدہ کانفرنس برائے ملی یکجہتی اور سماجی ہم آئنگی کے عنوان سے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ تجدید عہد کے لیے سولہ دسمبر کو یاد کررہے ہیں سولہ دسمبر ایک تاریک دن ہے سولہ دسمبر جب بھی آئے گا اپنے فکر کردار پر نظر ثانی کی دعوت ضرور دے گا

تحریک پاکستان سے لے کر آج تک قربانیاں دینے والوں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ہمارے آباوجداد نے قیام پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا تھاہمارے بزرگوں اچھا فیصلہ آج ہندوستان میں ہندتوا ٹھونسا جارہا ہےجو کشمیری ،مسلمانوں اور سکھوں کے ساتھ ہورہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے اباواجداد بہترین فیصلہ کیا آج پھر استحکام پاکستان کی ضرورت ہے پاکستان اسلام پر معرض وجود میں آیا ہے سبز ہلالی پرچم میں سچائی ہے اس کے ساتھ رہنا ہے سقوط بنگلہ دیش کی طرح اسلام میں مختلف سقوط ہیں لیکن سقوط بنگلہ دیش تکلیف دہ ہے

مسلم امہ پاکستان کو قیادت کی طرح سمجھتی ہےسابق وفاقی وزیر مملکت مذہبی امورپیر امین الحسنات نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہتحریک پاکستان کا واقعہ کبھی نہیں بھلا سکتے تحریک پاکستان میں بہت بڑی سطح پر لوگوں نے ہجرت کی سقوط ڈھاکہ کو کبھی نہیں بھلا سکتے سولہ دسمبر کو سانحہ اے پی ایس ہوا پیام پاکستان کا بیانیہ کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ہماری بہت ساری چیزیں گراس روٹ لیول تک نہیں پہنچی اس میں علما کرام کو کرادار ادا کرنا ہوگا۔تقریب سے پیر نقیب الرحمن اور پیر رضا علی بخاری نے بھی خطاب کیا۔