نعمان اعجاز

پیسہ کم تھا پر بچپن میں دم تھا، اداکار نعمان اعجاز

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے لکھا کہ پیسہ کم تھا پر بچپن میں دم تھاانہوں نے بچپن کے حسین دنوں کی یاد میں خواہش کرتے ہوئے لکھا کہ کاش وہ دن پھر سے لوٹ آئیں۔اس سے قبل بھی نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے۔انہوں نے کہا تھا کہ انسان کی زندگی میں اس کی تعریف کیجئے اور اس کے کام کو سراہیے کیونکہ مرنے کے بعد انسان اپنی تعریف نہیں سن سکتا۔