لاہور( رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل ریفرنس کی سماعت 25نومبر تک ملتوی کر تے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا ۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی ۔
ریفرنس میں نامزد خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت میں مزید ایک گواہ عبد الغفور پٹواری کا بیان قلمبند اور اس پر جرح کی گئی ۔ فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر مزیدگواہان کو طلب کر تے ہوئے سماعت 25نومبر تک ملتوی کر دی ۔