اوکاڑہ
(شیر محمد)
اوکاڑہ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پرپیرا فورس نے ایک نہایت اہم اور پیچیدہ کیس پر شاندار کارروائی کرتے ہوۓ 25سال بعدزمین قبضہ گروہ سے واگزار کروا دی۔
کارروائی کی قیادت سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کی،
جبکہ ان کے ساتھ انفورسمنٹ آفیسر عامر سہیل، انویسٹیگیشن افیسر محمد احمد اور پیرا فورس کے تربیت یافتہ سارجنٹس شامل تھے۔
پیرا فورس نے موقع پر تمام قانونی مراحل کی تصدیق کی اور
Punjab Protection of Ownership of Immovable Property Ordinance, 2025 کے تحت قبضہ واگزار کرا کر زمین کا قبضہ باقاعدہ طریقے سے اصل مالک محمد امین کے سپرد کر دیا۔
قبضہ حوالگی کے موقع پر محمد امین نے جذباتی انداز میں پیرا فورس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
“میں 25 سال سے انصاف کا منتظر تھا۔ آج پیرا فورس نے میرا حق دلا کر امید کی نئی مثال قائم کی ہے۔”
علاقہ مکینوں نے بھی اس کارروائی کو بہترین عوامی خدمت قرار دیا
اس موقع پر انفورسمنٹ آفیسر عامر سہیل اور محمد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
“اوکاڑہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اوکاڑہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ہم کسی بھی غیر قانونی قبضے کو برداشت نہیں کریں گے۔ پیرا فورس ہر شہری کی زمین، جائیداد اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔”









