خواجہ سعد رفیق 167

پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی،نیب کے گوا ہان جرح کیلئے طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔

خواجہ برادران عدالت میں حاضری مکمل کروانے کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئے۔ نیب کے گواہان نے عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ گواہ مسعود نے عدالت میں بیان دیا کہ پلاٹ اور رقم مل چکی ہے۔ سولہ لاکھ کا دس مرلے کا پلاٹ خریدا، تین سال کے بعد قبضہ ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں