پیراگون سکینڈل ریفرنس

پیراگون سکینڈل ریفرنس کی سماعت25 فروری تک ملتوی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل ریفرنس کی سماعت25 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے مزید 3 گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق او ر خواجہ سلمان رفیق نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کی ۔نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے ۔ فاضل عدالت نے حاضری لگا نے کے بعد خواجہ برادران کو جانے کی اجازت دیدی۔