ویمنز ٹی 20

پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے حوصلے بلند

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دنگل کی تیاریاں مکمل ہو گئیں جس پر خواتین کرکٹرز نے کہاہے کہ بھارت سمیت تمام ٹیموں کو ہرا کر ٹرافی پاکستان لائیں گے۔

پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی بلائنڈ ویمنز ٹیم کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، بلائنڈ ویمنز کرکٹرز کو دو ہفتے سخت ٹریننگ کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے داؤ پیچ سکھائے گئے، ویمنز کرکٹرز کو زیادہ تگڑی شاٹ اور تیز بال کروانے کیلئے منفرد قسم کی ویٹ ٹریننگ بھی کروائی گئی۔خواتین بلائنڈ ٹیم کی سری لنکا روانگی کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کرکٹرز کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا.

چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ نے تقریب میں کہا کہ کوچز نے پاکستان ٹیم پر بہت محنت کی ہے جس کے بعد امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔ٹی 20 بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ بھارت اور سری لنکا میں 23 نومبر تک جاری رہے گا جبکہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 نومبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔