اسد عمر 187

پہلی بار ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی بار ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، کل ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اب تک 21 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی، ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن میں اضافہ خوش آئند ہے، 40 سال یا زائد عمر کے افراد کو رجسٹریشن کی ترغیب دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں