فیفا ورلڈ کپ 6

پہلی بار،قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

دوحہ (رپورٹنگ آن لائن)قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں قطر نے ہمسایہ ملک یو اے ای کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔قطر نے یو اے ای کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی، فتح کے ساتھ ہی قطر نے پہلی بار میرٹ پر ورلڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

گزشتہ روز کیپ وردے نے افریقی کوالیفائرگروپ ڈی کے فیصلہ کن میچ میں اسواتینی کو0ـ3 سے شکست دی، میچ کی کامیابی کے ساتھ کیپ وردے نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورورلڈ کپ کیلئے براہِ راست رسائی حاصل کی تھی۔ورلڈ کپ 2026 امریکا، میکسیکواورکینیڈا میں کھیلا جائے گا جس میں ریکارڈ 48 ٹیمیں شریک ہوںگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں