اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش پاکستان کا مثبت قدم ہے ۔
اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ اگر مودی حکومت واقعی سچ جاننا چاہتی ہے تو فوری شفاف تحقیقات قبول کرے ۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ غیر جانبداری کو مسترد کرنا صرف دھوئیں اور آئینوں کی سیاست کو ظاہر کرتا ہے .
بھارت کی نئی پالیسی جنگی جنون کی عکاس بنتی جا رہی ہے ۔شیری رحمان نے کہاکہ اگر نئی دہلی نے لاپرواہ حکمت عملی کا راستہ چنا ہے تو پاکستان تیار ہے۔