مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پھلی دار و تیل دار اجناس کی قومی برآمدات میں اپریل 2025کے دوران 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائیشماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کیمطابق اس دوران برآمدات کا حجم 1.8 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2024 کے دوران تیل دار و پھلی دار اجناس کی برآمدات کی مالیت 1.5 ارب روپے رہی تھی۔
اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران پھلی دار و تیل دار اجناس کی ملکی برآمدات میں 0.3 ارب روپے یعنی 20 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔