پھلوں کی برآمدات

پھلوں کی برآمدات میں مئی 2025 کے دوران 36.84 فیصد کمی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پھلوں کی برآمدات میں مئی 2025 کے دوران 36.84 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 3.6 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ 2024 کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 5.7ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 2.1 ارب روپے یعنی 36.84 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔