برآمدات

پھلوں اورسبزیوں کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرکمی ہوئی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرکمی ریکارڈکی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات کاحجم 235.50ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں قریباً 63فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمد سے ملک کو374.80ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مئی 2025میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 17.55ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 19.39ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 27.45ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 400.41ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں پھلوں کی برآمد سے ملک کو219.45ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے274.64ملین ڈالرکے مقابلے میں 25.14فیصدکم ہے۔

مئی 2025میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 13.55ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 14ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 26.42ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 309.40ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔