جعفر بن یار۔۔۔۔
نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کے بغیر ہی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے پریکٹیکل کی 28 لاکھ سے زائدکاپیوں کی اشاعت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے تحقیقات کا دائرہ اب اور بھی وسیع کردیا ہے۔

اور پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ٹیکنیکل ایوالیوایشن کمیٹیوں کےاراکین کو بھی آئندہ تاریخ پیشی پر طلب کرتے ہوئے بورڈ ہے کے عارضی ڈائیریکٹر پروڈکشن اختر بٹ کو پابند کیا ہے کہ وہ 20 مئی کو اگلی تاریخ پیشی پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی ٹیکنیکل ایوالیو ایشن کمیٹیوں کے تمام اراکین کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

گزشتہ روز پیشی کے موقع پر پی سی ٹی بی کے قائمقام ڈائیریکٹر پروڈکشن اختر بٹ اختر بٹ اور پی ایم آئی یو کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق بھی حاضر ہوئے۔
پیشی کے موقع پر پی سی ٹی بی کے قائمقام ڈائیریکٹر پروڈکشن اختر بٹ نے اپنے ہی محکمے کے ایم ڈی کو بھی پھنسانے کی کوشش کر ڈالی۔اختر بٹ نے انکوائری افسر کو بتایا کہ کتابوں اور پریکٹیکل کی کاپیوں کی پرنٹنگ کی اجازت مینجنگ ڈائریکٹر پی سی ٹی بی دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی نے 25 کروڑ 24 لاکھ روپے کی پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت مکمل کرلی ہے
کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پنجاب سمیت ملک بھر میں رواں سال بھی نویں اور دسویں جماعت میں سائنس کے طالبعلم پریکٹیکل امتحان نہیں دے سکیں گے۔اور نہ ہی ان کی پریکٹیکل کی نوٹ بکس یا کاپیاں چیک کی جائینگی۔
تاہم پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے رواں سال کے تعلیمی سیشن کے لئے بھی پریکٹیکل کی نوٹ بکس چھاپنے کے لئے مختلف پرنٹرز اور پبلشرز کو کام الاٹ کیااور پری کو آلیفکیشن کےپراسیس میں 98 فرموں نے حصہ لیا۔جن میں سے 86فرموں کوپری کوالیفائی کیا گیا۔جبکہ ان میں سے 66 فرموں نے ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز کےز ساتھ کاغذ کے سیمپل بھی جمع کروائے۔
جنہیں پی سی ٹی بی نے 25 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 9 ویں اور 10ویں جماعت کی پریکٹیکل کی نوٹ بکس چھاپنے کا کام الاٹ کردیا تھا