شہباز گل

پچھلے ہفتے نواز نے لندن میں جس سفارتخانے جا کر خفیہ ملاقات کی اس کا جواب دینا پڑے گا، شہباز گل

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے نواز نے لندن میں جس سفارتخانے جا کر خفیہ ملاقات کی اس کا جواب دینا پڑے گا،

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ کل لاہور نے نواز اور مریم کا پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف بیانیہ یکسر مسترد کر دیا،مسلم لیگ کا ووٹر ہو یا کوئی بھی پاکستانی وہ پاک فوج سے محبت کرتا ہے،شہباز گل نے مزید کہا کہ پچھلے ہفتے نواز نے لندن میں جس سفارتخانے جا کر خفیہ ملاقات کی اس کا جواب دینا پڑے گا۔پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکے گا۔