رانا ثناءاللہ

پچھلے ساڑھے تین سال میں آٹا‘ ادویات اور بجلی‘ گیس کی مد میں کئی گنا زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، رانا ثناءاﷲ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاﷲ نے کہا ہے کہ آٹا‘ ادویات‘ بجلی اور دیگر اشیاءکا بحران ہے، اس میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کے پچاس کروڑ کے چیک موجود ہیں جو ان کو فنڈنگ کے طور پر دیئے گئے، انہوں نے انسانیت کے نام پر ان فنڈز کو اکٹھا کرکے لوگوںکو لوٹا ہے، پچھلے ساڑھے تین سال میں آٹا‘ ادویات اور بجلی‘ گیس کی مد میں کئی گنا زیادہ اضافہ ہوچکا ہے،یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انہوں نے دشمنوں سے پیسہ لیا ہے۔

موجودہ حکومت کی کرپشن اور غبن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوا ہے، اب عوام کا ہاتھ اور اس کا گریبان ہوگا، جس نے نالائق ٹولے کو مسلط کیا اسے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناءاﷲ نے کہا کہ آٹا‘ ادویات‘ بجلی اور دیگر اشیاءکا بحران ہے۔ اس میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کے پچاس کروڑ کے چیک موجود ہیں جو ان کو فنڈنگ کے طور پر دیئے گئے۔ انہوں نے انسانیت کے نام پر ان فنڈز کو اکٹھا کرکے لوگوںکو لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ساڑھے تین سال میں آٹا‘ ادویات اور بجلی‘ گیس کی مد میں کئی گنا زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انہوں نے دشمنوں سے پیسہ لیا ہے۔ موجودہ حکومت کی کرپشن اور غبن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوا ہے۔ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ رانا ثناءاﷲ نے کہا کہ اب عوام کا ہاتھ اور اس کا گریبان ہوگا۔ اب اس کے ملک پر مزید مسلط رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا جس نے نالائق ٹولے کو مسلط کیا اسے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ ہم لوگوں کو چور‘ چور اور ڈاکو ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہوا۔ توشہ خانہ پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا توشہ خانے کی دس کروڑ مالیت کی گھڑی فروخت کرتے ہوئے یہ پکڑے گئے۔ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے۔

اگر ادارے غیر جانبدار رہیں تو یہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کسی کی ذاتی گفتگو کی ریکارڈنگ کرنا جرم ہے ریکارڈنگ کی صلاحیت ایجنسی کے پاس ہوتی ہے۔ ٹیپ اس دن چلائی گئی جب اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آئی۔ ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آئی بی سے ریکارڈنگ کرائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب چاہے آسکتے ہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا نواز شریف نے شفاف الیکشن کیلئے جدوجہد کا کہا ہے۔

پارٹی ارکان کو کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات نہ کریں۔ راولپنڈی میں شہباز شریف کی کوئی ملاقاتیں نہیں ہورہیں شہباز شریف کسی سازش کا حصہ نہیں ہیں۔