لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آخری کچھ ماہ میں اچھی کامیابیاں حاصل کیں، مگر وہ ماضی بن چکی ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی سیریز ہمارے لیے اچھی رہی، پچھلا سال مشکل دور تھا جس سے ہماری ٹیم نکلی ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کچھ سیریز سے ہماری پوری ٹیم نے پرفارمنس دکھائی ہے، آئندہ ہمارے جو ایونٹس اور سیریز ہیں اس میں اچھی کارکردگی کی کوشش کریں گے۔