اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ حقیقت میں ڈھل رہا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے، عمران خان 50 لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں، اب شرمندہ ہیں، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔