اسد عمر 127

پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے، اسد عمر

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے، ایسے تمام افراد کورونا ویکسین جلد لگوائیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ا پنے بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 72 لاکھ افراد 50 سال سے زائد عمر کے ہیں، اور 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔

سربراہ این سی او سی نے کہا کہ اب تک 50 سال سے زائد عمر کے 56 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، 50 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا ویکسین جلد لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں