اوکاڑہ (شیر محمد)سرکل افیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ غلام مصطفیٰ گجر اور اُن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کارروائی کرتے ہوئےحلقہ پٹواری ضلع اوکاڑہ عبد الرحمٰن کو -/20000 روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم نے محمد عزیر اسلم سے زرعی رقبہ سات کنال کے انتقال کے عوض مبلغ -/70٫000 روپے رشوت طلب کی جو کہ ـ/50٫000 روپے پہلے وصول کر چکا ہے دوران ریڈ بقیہ رقم رشوت مبلغ ـ/20٫000 روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے۔
اس بابت *مقدمہ نمبر 34/25 مورخہ 26-12-2025* بجرم 161 تعزیراتِ پاکستان اور 5/2/47 انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن، اوکاڑہ میں درج کر لیا گیا ہے۔
*مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔*
*ترجمان اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن*









