کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کی فروخت بڑھنے سے پٹرول کی کھپت میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ا نڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول کی کھپت 5فیصد اضافے سے 8لاکھ14ہزار ٹن رہی ،جولائی میں پٹرول کی کھپت کسی بھی مہینے میں اب تک ریکارڈ کی جانب والی بڑی مقدار ہے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت جولائی میں0.25فیصد اضافے سے 7 لاکھ 23ہزار ٹن رہی ،
فرنس آئل کی کھپت 7فیصد اضافے سے 3لاکھ74ہزار ٹن رہی، ہائی اوکٹین کی کھپت 5فیصدبڑھ کر11ہزار739ٹن ریکارڈ کی گئی ، لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت گزشتہ ماہ 45فیصد اضافے سے 1869ٹن رہی ، جیٹ فیو ل کی کھپت جولائی میں 5 فیصد کمی سے 38ہزار ٹن رہی،مٹی کے تیل کی کھپت 34 فیصد کی نمایاں کمی سے 4216ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ۔






