مفتاح اسماعیل 15

پٹرول کی قیمت کے معاملے میں کرپشن کی بو آرہی ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول کی قیمت کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے میں مجھے کرپشن کی بو آرہی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بہت زیادہ مانیٹرنگ کرتے تو کوئی ذخیرہ اندوزی نہیں کرتا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے تو بہتر تھا ٹیکس بڑھا دیتے، پیٹرول، ڈیزل 55روپے مہنگا کرنے سے پاکستان میں بہت مہنگائی آئے گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آنے والی مہنگائی سے پاکستان کے عوام مزید پسے گی، قیمتیں ہی بڑھانی تھیں اس کا بوجھ حکومت کو خود اٹھانا چاہیے تھا۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ معلوم نہیں کیوں پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے میں مجھے کرپشن کی بو آرہی ہے، ایسا لگتا ہے پٹرول کی قیمت بڑھا کر حکومت کی طرف سے پی ایس او سمیت باقی پیٹرولیم کمپنیوں کو تحفہ دیا گیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ جب سستا پٹرول خریدا تھا تو اسی قیمت پرفروخت کرنا چاہیے تھا، جب مہنگا پٹرول خریدتے تو پھر قیمتیں بڑھا دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں