کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے ہے۔








