امیر مقام 44

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوامی کیلئے بڑا ریلیف ہے، امیر مقام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ اس سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کے اعلان کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ یقینی بنایا ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں