لاہور ہائی کورٹ 55

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام ہے، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ ، بجلی ، زراعت اور اشیائے خوردونوش مہنگی ہوں گی۔

درخواست میں مزید لکھا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس 15 دن کا سٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانا غیر قانونی ہے، اوگرا اور وزارت توانائی 15 دن کے پیٹرولیم ذخائر کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو کلعدم قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں