پوپ لیو 57

پوپ لیو کا اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور

بیروت(رپورٹنگ آن لائن)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے پوپ لیو کی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلی قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل کی حمایت کر رہی ہے۔

پاپائے اعظم نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، ہم دو ریاستی حل کو ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلی مرکزی قیادت ہولی سی نے2015 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں