پوپ فرانسس

پوپ فرانسس کی دنیا میں امن کے قیام کی اپیل

ویٹی کن سٹی(رپورٹنگ آن لائن )کیتھولک مسیحی فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں امن قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ویٹی کن کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میں امن کے لئے سب سے بڑھ کر دعا کرتا ہوں کیونکہ جنگ زیادہ مضحکہ خیز دکھائی دیتی ہے۔

پوپ فرانسس جو شدید نمونیا سے لڑ رہے ہیں، نے اپنی تحریری تقریر میں دنیا بھر کے تنازعات کے حل کے لئے دعائیں مانگتے وقت خاص طور پر یوکرین، فلسطین، اسرائیل، لبنان، میانمار، سوڈان اورمشرقی جمہوریہ کانگو کے خطے کیوو کا ذکر کیا۔

انہوں نے صحت یابی اور نیک خواہشات کے پیغامات کے لئے 1.4 بلین کیتھولک عوام کا تحریری طور پر شکریہ ادا کیا۔ ویٹی کن نے گزشتہ روز کہا کہ پوپ فرانسس نے ایک پرسکون رات گزاری۔