مائیک پومپیو

پومپیو کی عمانی سلطان سے ملاقات ،خطے میں امن اور استحکام کے فروغ پردوطرفہ بات چیت

مسقط /واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مسقط میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید

سے ملاقات کی ہے اور ان سے خط خلیج میں قیام امن میں عمان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ اس دوطرفہ بات چیت میں خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ میں

عمان کا کردار موضوع گفتگو تھا۔انھوں نے خطے میں خوش حالی کے لیے خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کی اہمیت کے بارے

میں بات چیت کی ہے اور امریکا اور عمان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی شراکت داری میں اضافے کے لیے

مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔