مائیک پومپیو

پومپیو نے یو اے ای کو آئینہ دکھا دیا، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی عسکری مفادات اولین ترجیح ہیں

تل ابیب(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ

اسرائیل کا مشرق وسطی میں عسکری فائدہ برقرار رکھے،خطے میں اسرائیل کی عسکری برتری قانونی تقاضا ہے امریکا ہر

ممکن پاسداری کریگا، امریکا ایران کو ہتھیاروں کے نظام تک رسائی کی اجازت ہر گز نہیں دے گا، دوسری جانب ملاقات

میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل-عرب امن کوششوں اور ایران کے خلاف محاذ بنانے کے لیے حمایت

جاری رکھے گا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دورے پر مائیک پومپیو نے مستقبل قریب میں

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے ساتھ امریکی اسلحے سے متعلق معاہدے کے تحت اسرائیل مشرق وسطی میں عسکری

فائدہ برقرار رکھے۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہوکے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں امریکی سیکریٹری

خارجہ نے کہا کہ ‘امریکا کو فوجی برتری کے حوالے سے قانونی تقاضہ ہے اور اس کی پاسداری کریں گے۔اس موقع پر اسرائیل

کے وزیراعظم نے کہا کہ مائیک پومپیو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسرائیل-عرب امن کوششوں اور ایران کے خلاف محاذ بنانے

کے لیے حمایت جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جس میں سوڈان، متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں مائیک پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن نے متحدہ عرب امارات کو 20 سے زائد برس سے فوجی مدد فراہم کی جس کا مقصد

ایران کی دھمکیوں کو روکنے کے لیے تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اپنی وابستگی کا تحفظ کریں گے اور مجھے یقین ہ

ے کہ مقصد حاصل ہوجائے گا۔امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا ہم ایران کو ہتھیاروں کے نظام تک رسائی حاصل نہیں

کرنے دیں گے اور یہ پوری دنیا کے بہترین مفاد میں ہے۔