پولیو مہم 83

پولیو مہم کے تحت ساڑھے 6لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

حجرہ شاہ مقیم (رپورٹنگ آن لائن )پولیو کے مکمل خاتمے کے قومی ہدف کے حصول کیلئے اقدامات کے تحت ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے 6لاکھ 52 ہزار 255بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے 2771پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر ویکسینیشن کا عمل مکمل کریں گی۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ہسپتال انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پولیو ورکرز متحرک انداز میں اپنی قومی ذمہ داری سرانجام دیں اور ہر بچے تک پہنچنے کو یقینی بنائیں۔

سخت موسم کے پیش نظر انہوں نے پولیو ٹیموں کو تمام ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں