حافظ فرحت عباس

پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات ،رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت میں 25اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔حافظ فرحت عباس عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت میں 25اکتوبر تک توسیع کر دی۔ حافظ فرحت عباس پر جناح ہائوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے ، تھانہ سرور روڑ پولیس ایم پی اے کیخلاف دو مقدمات درج کیے ہیں۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 39کارکنوں کی عبوری ضمانت میں بھی 25 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

تحریک انصاف کے کارکن اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش ہوئے۔ عدالت نے 39کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم دیا۔ پولیس نے نو مئی کو جناح ہائوس حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے،
٭٭٭٭٭