اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پولیس فورس اور شہداء کے خاندانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پوری قوم اور حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
اسلام آباد پولیس لائنز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے بہادر مرد و خواتین کھوئے ہیں، ان کا نقصان اجتماعی نقصان ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پولیس فورس اور شہداء کے خاندانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پوری قوم اور حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہصحت مند معاشرے کے قیام کے لیے تندرستی کو فروغ دینا ناگزیرہے۔ جسمانی سرگرمیاں بیماریوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔