شادی

پولیس تحفظ مرکز اوکاڑہ اور النساء ویلفیئرسوسائٹی کے اشتراک سےڈی پی او آفس اوکاڑہ کے کمیونٹی لائزون سینٹر میں کم عمری کی شادیوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ پولیس افسران، خواتین اہلکاران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، وکلاء، اساتذہ اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔

اوکاڑہ ( شیر محمد)ڈی ایس پی لیگل تصدق حسین کھچی نے کم عمری کی شادی کے منفی سماجی و قانونی اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ کے تحت کم عمری کی شادی ایک قابلِ سزا جرم ہے، جس کی روک تھام کے لیے پولیس اور سماجی تنظیموں کو مل کر شعور اجاگر کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ڈی او سی سی ڈی محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ کم عمری کی شادی نہ صرف ایک قانونی جرم ہے بلکہ یہ ایک معاشرتی ناسور بھی ہے، جس کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ھے.

سیمینار کے اختتام پر پولیس تحفظ مرکز اوکاڑہ اور النساء ویلفیئرسوسائٹی کے نمائندگان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشرتی اصلاح اور عوامی آگاہی کے لیے ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔