برسلز (ر پورٹنگ آن لائن)برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین پوسٹ بریگزٹ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ رات برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یوروپی کمیشن کی صدر اورزلا فان ڈیئر لائن کے مابین برسلز میں ہوئے تین گھنٹے کے طویل مذاکرات کے بعد کسی حتمی ڈیل تک پہنچنے کے لیے اتوار تک کی ڈیڈ لائن پر اتفاق کر لیا گیا۔ ادھر جرمن چانسلر نے امید ظاہر کی کہ ڈیل طے پا جانے کا امکان ہے۔ ای یو تجارتی قوانین کو حتمی شکل دینے کی ڈیڈ لائن اکتیس دسمبر ہے، تاہم آٹھ ماہ کے طویل مذاکراتی عمل کے بعد بھی اس معاملے پر فریقین کے مابین کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے۔
