کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن طاقتیں پیسے خرچ کرکے سوشل میڈیا پر افواج پاکستان اور اس کے آرمی چیف کے خلاف مہم چلا رہی ہیں ہمیں ا س سے محتاط رہنا ہے کیونکہ وہ قوتیں چاہتی ہیں کہ اگر فوج کمزور ہوگی تو پھر ہم ان کا عراق، لبنان ، شام اور فلسطین جیسا حال کریں گے وہ ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمار ے بزرگ ، خواتین ، نوجوان اور بچے ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنرہائوس میں افطار / ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اتحاد رمضان کا مطلب اس وقت پاکستان کو اتحاد کی ضرورت ہے ۔ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور یہ وقت بھی گزرجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں ٹیلی فون کالزاور امید کی گھنٹی پر درخواستیں ملی کہ شہر میں گیس نہیں آرہی ہے لوگوں کو سحری اور افطار کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
وزیراعظم شہر میں گیس بندش کا نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ گیس بحال کرے بالخصوص سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک گرد ی کے شکار شہید افراد کو پلاٹ دیں گے ۔
گورنرہائوس میںافطار/ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی ۔متحد ہ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے لکی ڈرا کی پرچی نکالی جس میں سکھر کے رہائشی طاہر حسین کا اسمارٹ سٹی میں 120گز کا پلاٹ نکلا۔ طاہر حسین نے کہا کہ قانون کا طالب علم ہوں ،مجھے پلاٹ نکلنے کی بہت خوشی ہے۔
اس سے قبل گورنرہائوس میں رمضان المبارک کی دوسری افطاری /ڈنر میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔گورنرسندھ نے شرکاء کا گورنرہائوس میں خیر مقدم کیا۔ لوگوںنے گورنرسندھ کو خیر مقدم کرتے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہا رکیا۔لوگوں نے گورنر سندھ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آج دوسری افطاری /ڈنر میں لوگ کی بڑی تعداد شریک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین برس سے شہریوں کی بڑی تعداد گورنرہائوس افطاری کرنے آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر افطار /ڈنر کے بعد قرعہ اندازی میں انعامات بھی تقسیم کررہے ہیں۔ انشاء اللہ اس اتحاد رمضان میں 10لاکھ افراد گورنرہائوس میں افطاری /ڈنر کریں گے۔