لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پوری ریاستی طاقت کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک ہے، ہارنے والوں کو ‘لوٹا پارٹی’ سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں پی ٹی آئی کا پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے، ان کو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھاندلی اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں، حکمران جماعت کو پہلی بار ایسی شکست فاش ہوئی، حکمرانوں کی یہ شکست آنیوالے دنوں کی کہانی سنا رہی ہے۔