کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور و متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پورٹ پر گیس کا اخراج نہیں ہوا‘ مزدور غلط ہیچ میں چلے گئے تھے۔
دھول اور دم گھٹنے سے مزدوروں کی جان گئی‘ مزدوروں کی ہلاکت کی انکوائری ہوگی‘24 گھنٹے کے اندر مزدوروں کی ہلاکت کی انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے گی۔ وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے پورٹ پر بحری جہاز میں دو مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ واقعے کی جگہ میرے ساتھ چیئرمین کے پی ٹی اور اعلیٰ حکام موجود ہیں، جہاں سے سویابین نکالا جارہا ہے، وہاں کسی گیس کا اخراج نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور غلط ہیچ میں چلے گئے تھے۔ دھول اور دم گھٹنے سے مزدوروں کی جان گئی۔ واقعے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دیا ہے۔ 24 گھنٹے کے اندر انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے گی۔