بابر اعظم 104

پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی، بابر اعظم

ملتان (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی،جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حریف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ٹیم پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر طرح طرح کی باتیں ہوئیں۔ کسی نے اعتراضات کیے تو کسی نے تعریف بھی کی۔

ہمارا فوکس کرکٹ پر رہا جس کی وجہ سے نمبر ون بنے۔انہوں نے کہا کہ ٹریولنگ شیڈول ایسا بنایا ہے کہ آرام بھی مل رہا ہے۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہاکہ سینٹرل کانٹریکٹ پر جلد اچھی خبر ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں