ڈونلڈ ٹرمپ

پوتین صرف لوگوں کی جانیں لینے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ یوکرین کی جنگ کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو سے انتہائی نا خوش ہیں۔

پوتین صرف لوگوں کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے پیر کو میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ یہ ایک نہایت مشکل صورت حال ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں صدر پوتین کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے بہت نا خوش ہوں۔

وہ بس آخر تک جانا چاہتے ہیں، اور لوگوں کو قتل کرتے رہنا چاہتے ہیں۔ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔وائٹ ہائوس کے سربراہ نے بتایا کہ انھوں نے روسی صدر کے ساتھ پابندیوں کے مسئلے پر بھی بات کی، جنھیں لے کر پوتین فکرمند ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ پابندیاں کسی بھی وقت عائد ہو سکتی ہیں۔