واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ پہلی ملاقات سعودی عرب میں کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں ملاقات کریں گے ،سعودی ولی عہد میری پوتین کے ساتھ ملاقات میں شریک ہوں گے۔
پوتین کے ساتھ بات چیت کی میزبانی کے لیے سعودی عرب ایک اچھی جگہ ہے۔