ایوانِ صدر 36

پوتن کی میکرون سے بات کرنے پر آمادگی خوش آئندہے، فرانسیسی ایوان صدر

پیرس (رپورٹنگ آن لائن)فرانسیسی ایوانِ صدر نے اس بات کا خیرمقدم کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن ایمانوئل میکرون سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں جب فرانسیسی رہنما نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے یورپ کو روس سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہیے۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ کریملن نے اس نکت نظر سے اعلانیہ اتفاق کیا ہم آئندہ دنوں میں پیش رفت کے بہترین طریقے کے بارے میں فیصلہ کریں گے، ایلیسی محل نے کہاتاہم فرانسیسی ایوانِ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو سے کوئی بھی بات چیت یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ مکمل شفافیت سے ہو گی اور یہ کہ اس کا مقصد بدستور یوکرین کے لییٹھوس اور دیرپا امن کو محفوظ بنانا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا، سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی کے اتوار کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں پوتن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سیمذاکرات کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ایلیسی محل نے کہا، گذشتہ تین سالوں میںیوکرین پر حملے اور صدر پوتن کی ضد سے بات چیت کا کوئی بھی امکان ختم ہو گیاتاہم یہ بھی کہا گیا،جیسے ہی جنگ بندی اور امن مذاکرات کا امکان واضح ہو جائے تو پوتن سے بات کرنا دوبارہ کارآمد ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں