لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنکی پیرنی نے جو بھی کہا عمران خان کے کہنے پر کہا ،اب باقی سب وضاحتیں جھوٹ اور فراڈ ہے ،یہ سب کے سب بے شرم لوگ ہیں اور سب ملے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنکی پیرنی نے یہ بیان عمران کے کہنے پر سعودی سرمایہ کاری کے خلاف دیا ،کوئی غلطی نہیں سوچی سمجھی سازش ہے ، جو بیوقوف بنے ان کے لئے عرض ہے کہ سائفر سے بات ننگے پائوں تک آ گئی ہے،عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان سعودی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنے کے لئے دیا ، چورنی نے مورنی بننے کی ناکام کوشش کی لیکن یہ صرف ”مکارنی”ہے ۔
انہوںنے کہا کہ عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان دلوایا اور اب خود ان کے بیان پہ پاپندی لگوائی ،سعودی عرب کے بارے میں بیان عمران خان کی ذہنی غلاضت ہے اور جان بوجھ کے دیا گیا ہے ،پنکی پیرنی اور عمران میں کوئی فرق نہیں ، سب کچھ عمران خان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا ، پنکی پیرنی نے عمران کی پڑھائی پٹی عوام کو سنائی ، ان کے جھوٹ کی گندی سے سعودی عرب محفوظ ہے، نہ امریکہ نہ چین نہ پاکستان ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ننگے پائوں مدینہ جانے والوں نے خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی جعلسازی سے بیچ کر کروڑوں روپے کمائے ، تعلیم، تربیت، عقل و اخلاق سے عاری عالمی بھکاری سعودی عرب سے تحفے سمیٹتے رہے،سارے ٹبر کو لے کر شاہی مہمان خانے میں بیٹھی تھی تو سازش یاد نہ آئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتشار کی کال میں ” بشریٰ اور عمران خان کے بچے کہاں؟ ہیں۔بڑا چور اڈیالہ میں بیٹھ کر سب کو جمہوریت کے بھاشن دے رہا ہے ۔ عمران نے سعودی گھڑیوں کے سودے کئے اور اب اب ہمیشہ کی طرح ملکی مفاد کو بیچنے کی مہم شروع کی ہے۔ اپنے بچے ٹھنڈی ہوائوں میں اور ملک کے بچے تباہی کے دورا ہوں پر ہیں۔
٭٭٭٭٭