اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد کوئی شک وشبہ نہیں رہنا چاہیے۔
پیر کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنڈورا لیکس سے کوئی سرپرائز نہیں ہے۔ ان لیکس کی ٹائمنگ کوئی اثر نہیں چھوڑ سکیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ان لیکس میں جو ذمہ دار ہیں ان کے خلاف وزیراعظم قانونی وآئینی ایکشن لیں۔
وزیراعظم نے واضح موقف اپنایا ہے کہ جس نے کمپنیاں ڈکلیئرکی ہیں،وہ کلیئر ہے اورجس نے پہلے سے کمپنی ڈکلیئر نہیں کی اس کے خلاف ایکشن ہو گا ۔ان لوگوں کو بتانا ہوگا کہ انھوں نے کیوں یہ کمپنیاں بیرون ملک قائم کی ہیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ کابینہ اجلاس کے بعد صورتحال واضح ہوگی،
وزیراعظم اس مسئلے کو سمجھتے ہیں، اس حوالے سے کچھ نہ کچھ نتیجہ ضرور نکلے گا ، لیکس میں موجود یہ نام تقریبا ایسے ہی ہیں جو پہلے سے گردش کررہے تھے اور کچھ لوگ اس حوالے سے صفائیاں بھی دے رہے ہیں۔