کابل(رپورٹنگ آن لائن)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے کہاہے کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بہت کم لوگ جنگ چاہتے ہیں۔افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بات کہی ۔ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ پنج شیر کے با اثر افراد اور رہنما ہمیں بار بار یہ پیغام بھجواتے ہیں کہ وہ جنگ نہیں چاہتے،
اس پیغام کا مطلب ہے کہ پنج شیر کے لوگ لڑنا نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ افغان صوبے پنج شیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان رات بھر جھڑپیں جاری رہنے کی اطلاعات ملی ہیں۔