پنجاب یونیورسٹی ک

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی پارٹ IIسالانہ 2020امتحانی شیڈول

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی پارٹ IIسالانہ 2020، بی کام /

ایسو سی ایٹ ڈگری آف کامرس پارٹ IIسالانہ 2020، ایل ایل بی (پانچ سالہ ) پارٹ ون ، ٹو، تھری اور فورسالانہ 2020ء ،

ایل ایل بی (تین سالہ ) پارٹ ون ، ٹو اور تھری سالانہ 2020ء ، بی ایف اے پارٹ ون ،ٹو، تھری اور فورسپلیمنٹری

2019ء اور سالانہ 2020ء(حمزہ فاؤنڈیشن) اور بی بی اے (آنرز) فرسٹ سمسٹر 2020ء کے امتحانات 17ستمبر 2020ء

سے شروع ہوں گے۔ شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات روایتی طریقہ کار اورحکومت

کی جانب سے کوڈ – 19کے حوالے سے جاری سخت حفاظتی ضوابط کے تحت لئے جائیں گے۔