لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے محمد فیصل ولد افتخار احمد کوانٹر نیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے’ایران اور شمالی کوریا کی قومی سلامتی کی حکمت عملی: جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جستجو (2005-2015) ‘ کے موضوع پر،محمد عثمان ولد رحمت اللہ کواسلامک سٹڈیزکے مضمون میں ان کے’معاصر اجہتاد کے اصولی مباحث (تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ) ‘ کے موضوع پر،محمد عتیق الرحمان ولد عبدالمجید کواکنامکس کے مضمون میں ان کے’حسابِ سرمایہ کی آزادانیت ، معاشی نمو، پیداواریت اور سرمایہ کاری : اُبھرتی ہوئی معیشتوں کا جائزہ ‘ کے موضوع پرزاہدہ ناز دختر تنویر احمد کوفارسی کے مضمون میں ان کے’تصیح و تدوین دیوان قاسم مشھدی با مقدمہ درشرح حال شاعر و بررسی ہنر و اندیشہ وی ‘ کے موضوع پر،
حافظ محمد رمضان ولد قادر بخش کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’غزواتِ نبویۖ، روایاتِ حدیث و سیرت کا تجزیاتی مطالعہ ‘ کے موضوع پراورشاہد شیر زادہ ولد چوہدری شیر علی کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے ‘ہندوستانی بڑی کارپس میں نموجین کے اظہار اور ڈی این اے بار کوڈنگ کا تجزیہ ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔








