پنجاب یونیورسٹی ن 122

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے آمنہ عمران دختر عمران عابد کوباٹنی کے مضمون میں ان کے’ہمالیہ پاکستان کے پڑتل کے جنگلات میں پھپھوندیوں کے مسکن کی تنوع و تقسیم ‘ کے موضوع پر،عقیلہ سیموئیل دختر سیموئیل پرویز کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’پنجاب میں تحریری اصلاحی محرک کا سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کی تعلیم پر اثر’ کے موضوع پر،محمد عثمان غنی ولد محمد انور کو مالیکیولر بائیولوجی اینڈ فرانزک سائنسز کے مضمون میں ان کے’سائٹو کائن جین کے جھرمٹ میں اکہرے نیو کلیوٹائیڈ کے بہروپوں کی تشخیص اور پاکستانی بچوں میں دمہ کے خطرہ کا تجزیہ ‘ کے موضوع پر،

عنبرین غالب دختر غالب امجد کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’پائیدار ترقیاتی اشاروں پر مبنی پنجاب کے چند شہروں میں ماحولیاتی استحکام کا مربوط جائزہ ‘ کے موضوع پراورفیصل جاوید ولد جاوید اقبال کو ریاضی کے مضمون میں ان کے ‘مکینیکل استخکام اور باریک تہہ کا متحرک ارتقاء ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں